کاروار8؍جنوری (ایس او نیوز)کالی ندی میں ایک نامعلوم شخص کی لاش تیرتی ہوئی برآمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے گھنشیام نائک نامی ایک شخص نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔
بتایا جا تا ہے کہ گھنشیام نائک سونیگیرے علاقے میں واقع سیپیوں کی فیکٹری کے پاس بیٹھا تھا تو اس نے کالی ندی میں ایک 30سے 35سال کے شخص کی لاش تیرتی ہوئی دیکھی۔ لاش کے جسم پر گہرے نیلے رنگ کا شرٹ ہے اوروہ کافی کلر کی چڈی پہنے ہوئے ہے۔
گمان کیا جاتا ہے کہ شاید یہ شخص مچھلی کے شکار کے لئے یا پھر تیرنے کی غرض سے ندی کے کنارے آیا ہوگا اور پھر توازن کھونے کی وجہ سے ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہوگا۔ چیتا کول پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا ہے۔